شام میں فائر بندی جاری ‘ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ‘ انسانی حقوق تنظیم

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:28

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکا اور روس کی کوششوں سے شام میں پیر سے شروع کی جانے والی فائر بندی پر فریقین بدستور عمل پیرا ہیں سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق گزشتہ دوروز سے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، اور شام کے پانچ سالہ مسلح تنازع میں یہ چند روز پرسکون قراردیئے جارہے ہیں، کیونکہ اِس دوران کسی انسان کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق شام کیکسی علاقے سے لڑائی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فائر بندی کو شامی صدر بشار الاسد اور متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کی حمایت بھی حاصل ہے۔ شام کیلئے امریکہ اور روس کی جانب سے رواں برس کے دوران یہ دوسری فائر بندی ڈیل ہے۔

متعلقہ عنوان :