گیارہ ستمبر سے متعلق امریکی فیصلہ خدشات کو جنم دے رہا ہے ‘کویت

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:27

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء)کویتی حکومت کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں 11 ستمبر کے متاثرین کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف مقدمہ دائر کرنے سے متعلق قرارداد کی ممکنہ منظوری کشیدگی کو ہوا دیگی۔

(جاری ہے)

کویتی میڈیا کے مطابق ،محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ یہ قرارداد عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہوگی جس کی منظوری امریکہ سمیت پوری دنیا پر منفی اثرات مرتب کریگی لہذا امید ہے کہ امریکی حکومت اس قرارداد کو مسترد کر دیگی۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد قبول کی گئی جس کا مقصد 11 ستمبر کے متاثرین کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حق دینے سمیت دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے کا پابند بنایا جائے گا۔قرارداد کو ویٹو کرنے کیلئے صدر اوباما کو دس دن کی مہلت دی گئی ہے اور اگر اس مہلت میں صدر اوباما نے قانون پر دستخط نہیں کیے تو یہ قرارداد خود بخود نافذ العمل بن جائے گی۔