فرانس ‘ لیبر قوانین کے خلاف پرتشدد احتجاج ‘7 افراد زخمی ‘ تیرہ گرفتار

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:27

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا ‘ 7 افراد زخمی ‘13 کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومتی اصلاحات سے ناخوش ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے ‘مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔پولیس سے جھڑپوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک صحافی اور ایک شخص زخمی ہوا۔لیبر یونینز نے حکومتی اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیا اور کئی ماہ سے اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔