چین نے جنوب مشرقی علاقوں کے لیے اعلیٰ ترین موسمیاتی وارننگ جاری کر دی

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) چین نے جنوب مشرقی علاقوں کے لیے اعلیٰ ترین موسمیاتی وارننگ جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان میرانتی کی وجہ سے فوجیان صوبہ شدید متاثر ہوا جہاں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا چینی محکمہ موسمیات کے مطابق میرانتی رواں برس کا شدید ترین سمندری طوفان ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد مقامات پر سڑکوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ‘ سمندری طوفان کی وجہ سے تائیوان میں بھی ایک شخص ہلاک ‘ 38 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :