اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں چھاپہ کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:10

ہیبرون ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں چھاپہ کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا.

(جاری ہے)

جمعہ کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس فلسطینی شخص نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کی کوشش کی تھی فلسطینی وزارت صحت نے اس 30 سالہ فلسطینی کی محمد سراہین کے نام سے شناخت جاری کی ہے اور فلسطینی سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس شخص کو ہیبرون کے قریبی بیت اولا نامی گاؤں میں اس کے گھر پر چھاپہ کے دوران گولی مار کر شہید کیا۔