جرمنی :چہرے سے پردہ نہ ہٹانے پر ریسٹورنٹ منیجر نے مسلمان خاتون کو نکال دیا،سوشل میڈیا پر سخت تنقید

جمعہ 16 ستمبر 2016 13:03

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء) شمالی جرمنی میں ایک برقعہ پوش مسلمان خاتون کو ریسٹورنٹ کے منیجر نے نقاب نہ اتارنے پر ہوٹل سے باہر نکال دیا ،منیجر کے اس فعل پر سوشل میڈیا میں کڑی تنقید کی گئی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی جرمنی میں واقعہ بیلی فیلٹ ریسٹورنٹ کے منیجر کرسچن شواز نے ریسٹورنٹ میں آنے والی ایک نقاب پوش خاتون کو چہرہ بے نقاب کرنے کا کہا تاہم مذکورہ خاتون نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور ہوٹل منیجر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مسلمان خاتون ہیں اور ان کا مذہب بے پردگی کی اجازت نہیں دیتا جس پر ریسٹورنٹ منیجر نے ریسٹورنٹ سے نکل جانے کا کہا ،منیجر کے اس فعل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم منیجر کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اس وقت سکیورٹی الرٹ ہے اور بطور منیجر میرا یہ فرض بنتا تھا کہ سکیورٹی کو مدنظر رکھوں ۔

متعلقہ عنوان :