وائٹ ہاوٴس کا ایڈورڈ سنوڈن کو صدارتی معافی دینے سے انکا ر
سنوڈن کے عمل سے امریکہ کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا، وائٹ ہاوٴس
جمعہ 16 ستمبر 2016 12:57
(جاری ہے)
اس فلم کے ہدایت کار اولیور سٹون ہیں۔سنوڈن نے کئی ٹویٹس میں انھوں نے رپورٹ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے: ’یہ رپورٹ اتنے بیڈھنگے طریقے سے مسخ شدہ کی گئی ہے کہ اگر وہ اس قدر بدنیتی پر مبنی نہ ہوتی تو اسے مزاحیہ سمجھا جا سکتا تھا۔
ایڈورڈ سنوڈن امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ملازم تھے اور 2013 کے بعد سے روس میں مقیم ہیں۔ انھیں اس وقت شہرت ملی جب انھوں نے ہزاروں کے حساب سے خفیہ دستاویزات افشا کر دیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ امریکہ میں نائن الیون کے بعد سے بہت بڑے پیمانے پر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کی جاتی تھی۔کمیٹی نے اپنی 36 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے خلاصے میں کہا ہے کہ سنوڈن کا اپنے رفقائے کار سے جھگڑا تھا اور انھوں نے این ایس اے میں اپنے پس منظر کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔رپورٹ کے مطابق ان کے افشا کردہ مواد کے بڑے حصے کے تعلق خفیہ فوجی معلومات سے ہے اور ان کا امریکیوں کی خلوت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کی بجائے یہ معلومات بیرونِ ملک تعینات امریکی فوجیوں کے تحفظ کے بارے میں تھیں اور ان میں دہشت گردوں اور دہشت گرد ملکوں کے خلاف اہم دفاع فراہم کیا گیا تھا۔‘ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور امیریکن سول لبرٹیز یونین نے پارڈن سنوڈن‘ کے نام سے مہم شروع کی ہے، جس کے تحت صدر اوباما پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ جنوری 2017 میں اقتدار چھوڑنے سے پہلے پہلے سنوڈن کو معاف کر دیں۔ایمنیسٹی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں سزا نہیں ملنی چاہیے، اور اس کے مطابق مواصلات کی بڑے پیمانے پر نگرانی اسی زمرے میں آتی ہے۔سول لبرٹیز یونین سنوڈن کے قانونی مشیر کا کردار ادا کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سنوڈن ’عظیم امریکی ہیں جو اپنے محب الوطن اقدامات کی وجہ سے معافی کے مستحق ہیں۔‘متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.