بھارت کی سڑکیں دنیا میں سب سے زیادہ پرخطر اور غیر محفوظ

گزشتہ برس سڑک پر حادثات میں ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوئے،رپورٹ

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء) بھارت کی سڑکیں دنیا میں سب سے زیادہ پرخطر اور غیر محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔ گزشتہ برس سڑک پر حادثات میں ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ممبئی شہر میں بھارت کے باقی تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سڑکوں پر پیدل چلنے والوں، سکوٹروں، گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کا ایک سیلاب ہے جو ٹریفک کے اشاروں اور تمام قوانین کی پرواہ کیے بغیر بہتا چلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سڑک پر حادثے کی صورت میں لوگ مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن بھارت میں ایسا نہیں ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سب سے زیادہ اور سب سے اندوھناک ٹریفک حادثات ہوتے ہیں وہاں زخمیوں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :