ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:46

واشنگٹن ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن تین روز کے وقفے کے بعد انتخابی مہم میں دوبارہ شریک ہو گئی ہیں۔ نمونیے کے بعد انہیں تین روز تک آرام کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ان کے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ کلنٹن کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔ اتوار کے روز نائن الیون حملوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب کے دوران کلنٹن اچانک طبیعت بگڑنے کے نتیجے میں تقریبا بے ہوش ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں یہ تقریب چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :