معاہدے کے مطابق شامی فوج نے حلب کی ایک سڑک سے پسپائی اختیار کر لی

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:46

ماسکو ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) روس کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے حلب کی ایک سڑک سے پسپائی اختیار کر لی ہے جو بین الاقوامی امن کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حصہ ہے۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حلب میں موجود باغی گروپوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاسٹیلو روڈ سے شامی فوج کی واپسی کے کوئی آثار نہیں دیکھے۔ پینٹاگون کے مطابق وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے تاہم جنگ بندی پر عملدرآمد بحیثیت مجموعی جاری ہے۔ شامی حکومت اور باغی ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :