ذیابیطس ( شوگر ) کا مرض حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتا ہے، امریکی ماہرین صحت

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:44

اسلام آباد۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ذیابیطس ( شوگر ) کا مرض حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہو جائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیں کم کرتا رہتا ہے۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دن کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔ شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتی جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :