نصیر آباد کے تحصیل چھتر کے علاقے میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، 2 افراد جاں بحق

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:18

ڈیرہ مرادجمالی۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء) نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی دوافرادماموں اور بھانجی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے فلیجی میں موٹرسائیکل زمین میں دفن بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور موٹرسائیکل سوار محکمہ بی اینڈ آر میں جونیئر کلرک غلام رسول گولہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا اور پرائمری ٹیچرمحمدد خان گولہ زخمی ہوگیا زخمی کو لہڑی کی ہسپتال سے طبی امداد کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لئے سبی ریفر کیا جارہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :