غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ، جہاں ان کے عزیزو اقارب نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے والے کی سعودی عرب سے وطن واپسی شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ائیر لائنز کی پرواز 300 سو حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر لاہور پہنچی ۔ جہاں ائیر پورٹ پر ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔اس دوران حاجیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں حجاج کرام نے کہا کہ وہ فریضہ حج ادا کرکے بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں حج کے دوران کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :