لانڈھی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) لانڈھی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے روز لانڈھی میں شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان جنید اور راہول مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :