سائٹ پولیس نے ایس ایچ او کو زخمی، فائرنگ کرنے کے مختلف دفعات کے تحت ظہیر عباس، والد غلام ودیگر کیخلاف مقدمات درج کرلئے

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا ملزم بھی شامل ہے پولیس نے جعلی مقابلہ دکھا کر اس کے جواں سالہ بیٹے ظہیر عباس کو اس کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، ظہیر عباس کے زخمی باپ غلام عباس کا الزام

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) سائٹ پولیس نے 2 روز قبل سائٹ ایریا میں ایس ایچ او کو زخمی کرنے، فائرنگ کرنے، سرکاری کاموں میں مداخلت کرنے کے مختلف دفعات کے تحت ظہیر عباس، اس کے والد غلام عباس لاشاری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ پھلیلی پولیس نے مقابلے میں زخمی ہونے والے گل محمد کے خلاف بھی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا ملزم بھی شامل ہے۔ مقابلے کے دوران ملزم کی ماں اور باپ بھی زخمی ہوگئے۔ زخمی باپ غلام عباس نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے جعلی مقابلہ دکھا کر اس کے جواں سالہ بیٹے ظہیر عباس کو اس کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے سائٹ ایریا کی لیبر کالونی میں اس وقت پیش آیاجبکہ سائیٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عمران رشید نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سائٹ تھانہ عمران رشید گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سائٹ ایریا لیبر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 18 سالہ جوان ظہیر عباس خان ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ میں ظہیر عباس کا والد غلام عباس اور والدہ بخت آراء بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں۔