اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ،کشمیر میں احتجاجی شیڈول جاری،22ستمبر کو آزادی مارچ کا اعلان

22ستمبر کو کشمیر بھر میں آزادی مارچ ہونگے،احتجاج سترہ ستمبر سے بیس ستمبر تک کیا جائے گا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17سے 20ستمبر کے اجلاس کے دوران کشمیری قیادت نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ہے،22ستمبر کو کشمیر بھر میں آزادی مارچ ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17سے 20ستمبر کے اجلاس کے دوران کشمیری قیادت نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ہے،22ستمبر کو کشمیر بھر میں آزادی مارچ ہونگے،احتجاج سترہ ستمبر سے بیس ستمبر تک کیا جائے گا،17ستمبر کو کولگام،کپواڑہ،بڈگام میں مکمل ہڑتال ہوگی،اٹھارہ ستمبر کو بانڈی پورہ،شوپیاں،گندر بل میں احتجاج کیا جائے گا،انیس ستمبر کو بارا مولا ،سرینگر اور دیگر علاقوں میں کاروبار زندگی معطل رکھا جائے گا،بیس ستمبر کو کشمیری خواتین یوم احتجاج منائیں گی،اکیس ستمبر کو یوم چناب ویلی منایا جائے گا،احتجاج کے آخری روز 22 ستمبر کو جموں وکشمیر میں آزادی مارچ ہوگا۔