قلات لیویز نے کمسن بچے کو جلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:14

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء)قلات لیویز نے کمسن بچے کو جلانے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق کمسن بچے محمد کے والد قاری غلام حیدر نے درخواست دی تھی کہ احمد آباد کے علاقے میں عید کے روز جلیل احمد ،جمیل احمد اور دیگر نے میرے کمسن بچے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے بچہ زخمی ہوگیاجس پرقلات لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے جلیل احمد اور جمیل احمد کو گرفتار کرلیا ۔