Live Updates

بی این یف حمید گروپ ایک فراڈی ٹولہ ہے ،اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ، تین سال قبل تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیا ر کرلی تھی

بی این ایف تحصیل یاسین کے سابق صدر جاوید اقبال کی پریس کانفرنس

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:54

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) بی این ایف تحصیل یاسین کے سابق صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بی این یف حمید گروپ ایک فراڈی ٹولہ ہے ،اس فراڈی ٹولے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،میں نے تین سال قبل بی این ایف کے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر گزشتہ سال گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران مقامی میڈیاکے موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیا ر کی، آج بھی سوشل میڈیا پر میرے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تصاویراور خبریں دستیاب ہیں۔

جمعرات کویاسین کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت میں بی این ایف کا کارکن یا عہدیدار تھا تب بھی میں نے ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا وطن ہے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہمارئے آباو اجداد نے اپنے جانوں کا قربانی دیا ہے ۔پاکستان کل بھی زندہ باد تھا آج بھی زندہ باد ہے اور قیامت تک زندہ باد رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازش کرنے اور امداد لینے والوں پر لعنت بھجتے ہیں ۔اور آج میں میڈیا کے زریعے ایسے تمام ملک دشمن عناصر کو مربادہ کہتا ہوں جو مودی جیسے اسلام اور پاکستان دشمن لوگوں کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مودی ہے جس کے آباؤ اجداد نے یاسین موڈوری قلعے میں 1863 کو اہل یاسین پر جو مظالم دھائے وہ انسانی تاریخ کا بدترین مثال ہے اور ابھی تک انسانی تاریخ میں اس طرح کبھی ظلم نہیں ہوا ہے اور اگر آج کوئی مودی کے گود میں بیٹھ کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرے گا وہ اہل یاسین کا سب سے پہلا دشمن ہے لہذا ایسے لوگوں کو واپس لاکر پاکستان کے کسی چوراہے پر کھلے عام پھانسی پر لٹکایا جائے تو یہ آئند ہ سب کو عبرت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک و ملت کے پاسبان ہے گلگت بلتستان اور خاص کر یاسین کے نوجوان پاکستان کے محافظ ہیں ۔پاکستان کے خلاف بولنے اورسازش کرنے والے ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم اس ملک کے وفادار شہری ہے ۔ہمارا کسی ملک دشمن پارٹی یا تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات