نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:37

ساہیوال۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء ) نامعلوم ملزمان نے نامعلوم لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال لاہور روڈ پر 64/5-Lکے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک نامعلوم لڑکی کو قتل کرکے اس کی نعش سڑک کے درمیان میں پھینک دی یوسف والا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ۔

(جاری ہے)

نامعلوم لڑکی کے سر پر چوٹ تھی جس سے خون بہہ رہا تھا ۔پولیس تھانہ یوسف والا نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :