کوئٹہ‘دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘بچہ زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیچی بیگ تھانے کے حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک دکان میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہواہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ،تاہم اسی واقعہ سے متعلق مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :