حکومتی اور کے الیکٹرک کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے

عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی ‘ عوام کی واپڈا کو بدعائیں

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی ، مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ نورالرحمن رحمانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومتی اور کے الیکٹر ک کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے کراچی کے بیشتر علاقوں میں عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ جاری رہی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ حکومت اپنی رٹ کو قائم کرنے کیلئے کے الیکٹر ک کو لگام دے اور مصنوعی لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر بندکروائے ۔

اُنہو ں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام نے پرُامن ماحول میں بہت ہی جوش وخروش کے ساتھ عیدالاضحی منائی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کہ عوام نے بلاخوف وخطر اپنے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اپنے مرضی سے اپنی مند پسند اداروں اور جماعتوں کو دیں ،الحمدﷲ کراچی شہر میں کوئی ناخوشگوار واقع بھی رونما نہیں ہوا جس کا سہرا ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو جاتا ہے جس پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ مبارکباد کے مستحق ہیں۔