نواب شاہ‘قومی شاہر اہ پر ٹرالراور کار میں خوفناک تصادم ‘6افراد جاں بحق‘ ٹرالر کا ڈارئیور فرار

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:24

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) نواب شاہ کے قریب قومی شاہر اہ پر ٹرالراور کار میں خوفناک تصادم پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ،حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈارئیور فرار ہوگیا ،جائے حادثے پر قیامت صغری کا منظر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ شاہپور جہانیاں کے مقام پر کراچی سے پنجاپ جانے والی کار کو مخالف سمیت سے آنے والی تیر رفتار ٹرالر نے ٹکر ماری دی جسے کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے حادثے کے باعث علاقے میں قیامت صغری کا منظر نظر آنے لگامقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کوشاہپور جہانیاں کے اسپتال میں منتقل کیاجہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی ہلاک ہونے والے مویشوں کے تاجر تھے جو کراچی میں عید پر مال کی فروخت کے بعد والے جارہے تھے کہ یہ اندہناک حادثہ پیش آگیا جابحق ہونے والوں میں محمدہاشم رحیم یار خان،چاندی کنڈکوٹ،سردار علی ڈھرکی جبکہ لیاقت علی اور لغاری خان صادق آباد کے رہائشی تھے واقعہ کے بعد ٹرالر کا ڈارئیورموقع سے فرار ہوگیا ٹرالر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا واقع کا مقدمہ تھانہ شاہپور جہانیاں میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے بعدازاں مقتولین کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :