عید گاہ میں عوام نے شور مچایا بم والا آ گیا‘4 سے 5 ہزار افراد عید گاہ میں موجود تھے ‘ بڑے نقصان کا اندیشہ تھا‘خودکش بمبار کو دیکھ کر للکارا ‘پیچھا کرکے گولی ماری
شکار پور میں خودکش حملہ ناکام بنانے والے زخمی پولیس اہلکار نذر محمد کی نجی ٹی وی سے بات چیت
جمعرات 15 ستمبر 2016 21:24
شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) شکار پورمیں عید کے اجتماع کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر پولیس کانسٹیبل نذر محمد نے کہا ہے کہ حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے بہادر پولیس کانسٹبل نذر محمد نے کہا کہ ہم ڈیوٹی پر موجود تھے کہ شہریوں نے شور مچا دیا کہ بم والا آرہا ہے جس پر میں اس کا پیچھے کرتے ہوئے گولی ماردی،کانسٹبل نذرمحمد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کانسٹبل نذر محمد کا کہنا تھا کہ میں نے حملہ آور کو دور سے ہی دیکھ لیا تھا اس وقت عید گاہ میں چار سے پانچ ہزارافراد موجود تھے اور بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ تھا اس لیے میں نے دوسرے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر حملہ آور کو پکڑنا چاہا تو اس نے دوڑ لگا دی جس پر میں نے اس کو گولی ماردی جس سے وہ گر پڑا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔(جاری ہے)
نذر کا مزید کہنا تھا جب کہ دوسرے حملہ آور کو پیچھے ہی پکڑلیا اس کی جیکٹ دیکھی گئی تواس میں بم فٹ تھا جس پر بم ڈسپوزیل سکواڈ نے اس کو ناکارہ بنایا تا ہم پہلے خودکش بمبار کے دھماکے سے میری آنکھ، بازو، پیٹ اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔
واضح رہے کہ عید کے روز دو دہشتگردوں نے شکار پور میں امام بارگاہ کے قریب عید گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کو نذر محمدنے اپنے ساتھیوں سمیت ناکام بنا دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.