شکارپور میں امام بارگاہ پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج‘خود کش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش میں چھاپے

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:23

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خود کش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں پولیس اہلکاروں نے جان کی بازی لگا کر درجنوں لوگوں کو بچالیا، امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں دو نامعلوم سمیت چھ افراد نامزد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں گرفتار دہشت گرد عثمان بروہی اور اسکے دو فرار ساتھی عمر، حفیظ اور نامعلوم ہلاک دہشت سمیت چھ افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :