حافظ آباد ‘عید پر زیادہ گوشت کھانا عوام کو مہنگا پڑ گیا‘130افراد کی حالت خراب ‘ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) حافظ آباد میں زیادہ گوشت کھانا عوام کو مہنگا پڑ گیا۔130سے زائد افراد حالت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے ۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو مختلف وارڈز میں داخل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں عید کے تیسرے روز مصالحے دار زیادہ گوشت کھانے پر 130سے زائد افراد پیٹ ، معدہ اور اسہال کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد میں آمنہ ، منور، کبریٰ، نادیہ، عذرا بی بی، زبیدہ بی بی، علی حسن، محمد ارشاد، اﷲ دتہ، محمد اقبال وغیرہ شامل ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال آنے والے مریضوں نے عید کے موقع پر مصالحے دار گوشت ودیگر مرغن کھانے کھائے جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی تاہم تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دوسری جانب کوٹ نواں میں کیلے کا مضر صحت ملک شیک پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افرادکی حالت خراب ہوگئی جن میں آسیہ،علیشا، ثمرین،فاطمہ بی بی، مناحل، یاسمین ، شعیب شامل ہیں۔متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :