کراچی، شارع فیصل ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) شارع فیصل ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر قائم نئی ٹریفک پولیس اسکواڈ نے موٹر سائیکل پر 3 افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی جبکہ موٹر سائیکل پر 2 افراد کے بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کا ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :