غذر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ٹرک اور کار دریا میں جاگرے ، زخمی افراد کوگاہکوچ ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:18

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) غذر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ٹرک اور کار دریا میں جاگرے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں گاہکوچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائم کے مقام پر نٹکو ٹرک اور وی ایکس آرکارکو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں ٹرک اور کار دریا میں جاگرے جس کے نتیجے میں ان میں سوار افرادزخمی ہوگئے ،مقامی رضا کاروں نے زخمیوں کو دریا سے نکال کر گاہگوچ ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جار ی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرک اور کار کو نکال لیاگیا ۔عوامی حلقوں نے اس حادثے کی بنیادی وجہ خراب اور ٹوٹی پھوٹی روڈکو قرار دیاہے ۔ ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تتہ پانی شاہراہ قراقرم کا وہ مقام ہے جہاں پر ابتک درجنوں گاڑیاں دریا برد ہو کر کئی افراد دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے ہیں اور ابھی تک لاشیں بھی نہیں ملیں۔ شاید حکومت ، این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او حکام کو اس کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ کوئی اس کا نوٹس لینے والا ہے ۔ عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :