اسفند یار ولی اور آفتا ب شیر پاؤ نے عید الاضحی اپنے آبائی علاقوں میں منائی

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان اورقومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتا ب احمد خان شیر پاؤ نے عید الاضحیٰ اپنے آبائی علاقوں میں منائی ۔ پارٹی عہدیدار اور کارکن دونوں رہنماؤں سے عید ملے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان عید الضحیٰ کے تینوں روز ولی باغ میں موجود رہے اور پارٹی کارکنوں اور عہد یداروں سے عید ملے ۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایم این اے امیر حید رخان ہوتی ، ایم این اے غلام احمد بلور ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ، ارباب طاہر ، بشیر خان مٹہ اور دیگر نے ولی باغ جا کر اسفندیارو لی خان کو عید کی مبارکبا د پیش کی ۔ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ عید الضحیٰ کے پہلے روز آبائی گاؤں شیر پاؤ میں موجود رہے اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے عید ملے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ایم پی ایز ارشد خان عمر زئی ، خالد خان ، سلطان محمد خان ، تحصیل ناظم یحیٰ جان ،حاجی ظفر علی خان اور دیگر نے وطن کور شیر پاؤ میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر حیات خان شیر پاؤ کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ عید کا پہلادن آبائی حجرہ وطن کور میں گزارنے کے بعد آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سینئر صوبائی وزیر سکند ر حیات خان شیر پاؤ واپس پشاور چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :