چارسدہ میں حساس اداروں کی کاروائی ، نادار کا اسسٹنٹ منیجر افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بناکرکے الزام میں گرفتار

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) چارسدہ میں حساس اداروں کی کاروائی ، نادار کے اسسٹنٹ منیجر افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے خلاف نادارا افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے چارسدہ میں کاروائی کرتے ہوئے نادار ا کے اسسٹنٹ منیجر یزدان خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ نادار ذرائع کے مطابق یزدان خان اور نادار کے دیگر ملازمین کو افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ فراہم کرنے کے الزام میں مختلف سٹیشنز سے گرفتار کیا گیا ہے ۔واقعہ کے خلاف نادرا افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔