پاکستانی سیکورٹی حکام کا عید پرطورخم بارڈر پرافغان حکام کو دُنبوں اور مٹھائی کا تحفہ

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:13

پاکستانی سیکورٹی حکام کا عید پرطورخم بارڈر پرافغان حکام کو دُنبوں ..

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر عید کے موقع پر پاکستانی سیکورٹی حکام نے افغانستان کے حکام کو دُنبے اور مٹھائی دی گئی تفصیلات کے مطابق عید کے دن طورخم بارڈر پر پاکستان ایف سی کے میجر توقیر اور دیگر سیکورٹی حکام نے نے عید کے خوشی میں افغانستان سیکورٹی فورسز کے کمیسار قسیم خان کو دو دُنبے اور مٹھائی دی گئی اور دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام عید کے خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے اور مبارک باد پیش کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے افغان حکام نے پاکستان کے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :