ٹرین کادوسرا حادثہ ، مہر ایکسپریس فتح جنگ کے قریب کھلے پھاٹک میں کھڑی گاڑی پر چڑھ دوڑی ، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) فتح جنگ میں عید کے تیسرے روزٹرین مہر ایکسپریس کھلے پھاٹک میں کھڑی گاڑی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مہر ایکسپریس کی فتح جنگ کے قریب ٹرین پھاٹک پر کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گء۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ بدھ کو بھی ایک ٹرین ملتان میں مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں 6افرا د جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہوگئے ۔ مہر ایکسپریس کاحادثہ مسلسل دوسرے روز دوسرا حادثہ ہے

متعلقہ عنوان :