چکوال ‘ قصبہ تکیہ شاہ مراد میں غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا‘ مقدمہ درج

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) قصبہ تکیہ شاہ مراد کی ڈھوک چاہناں میں علی الصبح غیرت کے نام پر خاوند نے اپنی نوجوان بیوی کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم خاوند محمد شکیل ولد پیران دتہ کو شبہ تھا کہ اُس کی 25 سالہ بیوی شازیہ بیگم نے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ ملزم محمد شکیل نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کی نیند سلا دیا۔ مقتولہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ہومو سائیٹ سرکل چکوال نے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم خاوند کی تلاش شروع کر دی ہے جو موقع پر سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :