حجرہ شاہ مقیم ‘ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:54

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) حجرہ شاہ مقیم میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں ڈھلیانہ میں عید سے ایک روز قبل پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو صغیر اور اسلم ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دیہاتی محنت کش نوجوان نفیس مناظر زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز وہ بھی دم توڑ گیا اسے آبائی گاؤں ڈھلیانہ میں ہی سپر د خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :