ٹنڈوالہیار‘موٹر سائیکل اور گدا گاڑی میں تصادم ‘ایک ماہ کی بچی موقع پر ہی جاں بحق

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:48

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) سلطان آباد کے قریب موٹر سائیکل اور گدا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک ماہ کی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوٹھ محسن ڈگو کا رہائشی موٹرسائیکل پر اپنے سسرال ملنے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے سبب موٹرسائیکل گدا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ماہ کی معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا ۔جبکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالی معصوم بچی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :