ٹنڈوالہیار‘عید الضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی‘ لاکھوں امت مسلمہ نے قربانی کرکے سنت ابراہیمی کو زندہ کیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:46

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) عید الضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔لاکھوں امت مسلمہ نے قربانی کرکے سنت ابراہیمی کو زندہ کیا ضلع بھر میں 100سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔عید کے بڑے اجتماعات مرکزی عیدگاہ،دارالعلوم ،مدرسہ انوار طاہریہ،صمدیہ عیدگاہ،راشد آباد ،نصرپور ،پیارولنڈ،سلطان آباد ،عثمان شاہ ہڑی ،چمبڑ سمیت چھوٹے بڑے علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔مساجد ،امام بارگاہوں ،عیدگاہوں اور کھلے آسمان تلے منعقد ہونیوالے نماز عید کے اجتماعات کیلئے 1200سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز عید اجتماعات میں علماء اکرام پاکستان کی سلامتی،اسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔

مرکزی عیدگاہ کے خطیب علامہ مولانا ضیاء الحق نقشبندی ،مفتی شیر محمد قادری ،مولوی عنایت ،مولانا مراد بلوچ سمیت دیگر علماء اکرام نے کہا کہ آج دشمنان اسلام اور پاکستان مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحا د واتفاق کی اسد ضرورت ہے ۔عید الضحیٰ ہمیں جہاں سنت ابراہیمی ادا کرنیکا درس دیتا ہے ۔وہیں عید الضحیٰ ایثار کا بھی پیغام دیتا ہے ۔

آج پورے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور پاکستان کی بقا وسلامتی کیلئے ،اسلام کی سربلندی کیلئے افواج پاکستان شیشہ پلائی دیوار بن کر ملک دشمن اسلام دشمن دہشت گردوں کیخلاف جہاد میں مصروف ہیں ۔آج ان کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہورہا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے عید کے پیغام میں کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں اخوت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔

قربانی وایثار کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد ومحبت کا پیغام ہے ۔ٹنڈوالہیار کی سر زمین امن کی سر زمین ہے یہاں کے رہنے والے محبتی انسان ہیں۔ضلعی چیئرمین مخدوم میوں علی محمد ولہاری نے کہا کہ ٹنڈوالہیار کی سرزمین بزرگوں کی سر زمین ہے۔اور اس سر زمین پر امن کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہا ہے ۔اور ہم امن کی خاطر نفرتوں کے خاتمے کیلئے ،محبتوں کے چراغ کو روشن کریں گے۔ایس ایس پی ٹنڈوالہیا رنے کہاکہ امت مسلمہ کو نماز عید کے دوران جانی ومالی حفاظت کیلئے 1200سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے انسانی جان ومال کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :