خان پور خودکش حملہ اندرون سندھ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے ‘ان حملوں میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمودسومروکی وفد سے بات چیت

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمودسومرونے کہاہے کہ خان پور خودکش حملہ اندرون سندھ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے ان حملوں میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جس میں مولانا عبدالجبار رند،بقامحمد ،نور خانچھجن ،محمد رضوان سومرو ودیگرشامل تھے انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ میں ہونے والے خودکش حملے پورے صوبے کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ہے شکار پور میں دوسری بار حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہاکہ جے یوآئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے جے یوآئی کے علما ء نے خودکش حملوں میں بے گناہ لوگوں کو مارنے کو حرام قرار دیاہے ،انہوں نے کہاکہ شکارپور حملے میں ملوث اصل افراد کوگرفتارکرکے دہشت گردی کانیٹ ورک ختم کیاجائے ،انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ کسی بھی بیگناہ شخص کو گرفتارکرنے سے اجتناب کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :