پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری ایکشن لیکر عید کے پہلے روز شکارپور امام بارگاہ پر دہشتگردوں کے حملہ کی کوشش کو ناکام بناکر شکارپور کے بڑی تباہی سے بچایا لیا ‘پولیس اور سیکورٹی ادارے مبار ک باد کے مستحق ہیں

جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر حاحبزادہ حامد محمود فیضی کی بات چیت

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر حاحبزادہ حامد محمود فیضی نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری ایکشن لیکر عید کے پہلے روز شکارپور امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملہ کی کوشش کو ناکام بناکر شکارپور کے بڑی تباہی سے بچایا لیا ہے جس پر پولیس اور سیکورٹی ادارے مبار ک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عید الاضحی پر دہشت گردی پھیلا کر ملک میں انار کی پھیلانا چاہتے ہیں اوراپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے معصوم انسانوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضرب عضب آپریشن میں سکیورٹی اداروں کو بے شمار کامیابیاں ملی ہیں پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔