شکار پور ‘ عید کے اجتماعات پر حملہ کی کوشش میں 2خودکش مارے گئے 2پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

خانپور میں نماز عید کے دوران 2خود کش حملوں میں 2پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 10افراد زخمی جبکہ دو حملہ آور ہلاک ‘

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل خانپور میں نماز عید کے دوران دو خود کش حملوں میں 2پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 10افراد زخمی جبکہ دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو خود کش بمباروں نے عید گاہ میں نماز عید کے دوران حملے کی کوشش کی اور لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عیدگاہ پر حملہ آور دو خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا خود کش بمبار بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی افرا تفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب شکار پور میں ہی دو مزید خود کش حملہ آوروں نے نمازِ عید کے دوران امام بارگاہ کو بھی اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے والے دو مشکوک افراد کو روکا جس پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔خود کش حملہ آوروں کے فرار ہونے پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :