ملتان ٹرین حادثہ ٗجاں بحق مسافرکے 13لاکھ روپے ریلوے حکام نے رشتہ داروں کے حوالے کردیئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک بیوپاری کے گم ہونے والے13لاکھ روپے ریلوے پولیس نے ڈھونڈکراس کے بیٹے کے حوالے کرکے دیانتداری کی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق لاہورسے جانور فروخت کرکے گھوٹکی کارہنے والابیوپاری گل حسن اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ اسی ٹرین میں سفرکررہاتھااوراس کے پاس جانوروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 13لاکھ روپے بھی تھی جووہ واپس گھرلے کرجارہاتھا۔

ملتان کے قریب بُچ ریلوے اسٹیشن پرہونیوالے حادثے میں گل حسن جاں بحق ہوگیااوراس کی رقم 13لاکھ روپے متاثرہ ٹرین کے نیچے دب گئی اورگم ہوگئی۔گل حسن کے رشتہ داروں نے ریلوے پولیس کواس رقم کے بارے میں اطلاع دی ۔ریلوے پولیس نے یہ رقم ڈھونڈنکالی اوررقم سے بھراتھیلاایمانداری کے ساتھ گل حسن کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :