ملتان ‘قصائی کو دیکھ کر گائے نے چھت سے چھلانگ لگادی

دو دیواروں کے درمیان پھنس گئی‘دو گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد گائے کو باہر نکالا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 19:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) ملتان میں عید کے روز چھت پر گائے کی قربانی مالک کو بھاری پڑ گئی، قصائی کو دیکھ کر گائے نے چھت سے چھلانگ لگادی جو دو دیواروں کے درمیان پھنس گئی۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے پل واصل میں قربانی کی گائے کو چھت پر چڑھا کر کاٹنے کی کوشش کی گئی تو گائے نے قصائی کو دیکھتے ہی چھلانگ لگا دی اور دو دیواروں کے درمیان گر کر پھنس گئی۔گائے کو نکالنے کے لئے کرین منگوائی گئی اور دو گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد رسیوں سے باندھ کر گائے کو باہر نکالا گیا اور اس کے بعد اس کی قربانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :