نیشنل پارٹی کااڑھائی سالہ دور اقتدار نا کامیوں پر عبارت ہے ،میر اسد بلوچ

عوام کا خون چوس کر انھیں دکھ اور کرب میں مبتلاکردیا گیا،نیشنل پارٹی اب بلوچستان کی سیاست سے مکمل آوٹ ہوچکی ہے، سابق وزیر زراعت بلوچستان

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداﷲ بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کااڑھائی سالہ دور اقتدار نا کامیوں پر عبارت ہے عوام کا خون چوس کر انھیں دکھ اور کرب میں مبتلا کردیا گیا نیشنل پارٹی اب بلوچستان کی سیاست سے مکمل آوٹ ہوچکی ہے کرسی چین جانے کے بعد اس کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے کے لیے بھی لوگ دستیاب نہیں ہونگے مستقبل بی این پی عوامی کا ہے اقتدار میں آکر نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی راہیں پیدا کریں گے جس سے گھر گھر خوشحالی دستک دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شامل ہونے والے افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سوراپ تسپ کے مولوی عبدالحکیم اور رحمدل بلوچ کی سربراہی میں 200افراد نے میر اسداﷲ بلوچ کی قیادت پر اظہار اعتماد کرکے بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف میر زمان بلوچ نثاراحمد بلوچ میر مسلم رودینی حاجی یاسین زہری ظفر بختیار میر سلیمان سدوزئی اور دیگر پارٹی عہدیدار اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل میر اسداﷲ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں تعمیر وترقی کے آگے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کو عوام کے اجتماعی مفادات پر فوقیت دی ہے اور ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کوئی بھی ایسا کارنامہ سر انجام نہیں دے سکے جس سے دو فیصد لوگ مستفید ہوسکیں میر اسداﷲ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مفاد پرستانہ پالسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام دکھ اور کرب میں مبتلا ہیں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے کسان بد حال اور کاروباری لوگ شر پسند جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یر غمال ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں قومی مجرموں کے لیے کوئی گنجائش موجود نہیں ہے عوام نے اپنا فیصلہ الیکشن سے قبل دینا شروع کردیا ہے اور عوام کے بے رحم احتساب سے یہ قومی مجرم ٹولہ کسی بھی صورت نہیں بچ پائیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی ترقی پر کام کیا اس وجہ سے عوام ہمارے کاروان میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں سوراپ اور تسپ کے معززین مولوی عبدالحکیم اور رحمدل بلوچ اور ساتھیوں کا بی این پی عوامی میں آنے کا فیصلہ تاریخی اور ہمارے موقف اور ماضی کے بلاامتیاز خدمات اور پالسیوں کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی پالسیاں کل بھی عوام دوست تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی اگر پنجگور کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو نہ صرف ماضی کی پالسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی راہیں پیدا کریں گے جس سے وہ با عزت طریقے سے اپنا رزق کما سکیں میر اسداﷲ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو وزارت اعلی سے زیادہ کیا ملنی تھی اگر کوئی جماعت ایک مظبوط پوزیشن پر پہنچنے کے باوجود اپنے لوگوں کو روزگار اور ان کا حق نہیں دلا سکی تو کل ایم پی اے اور لوکل باڈیز کا چیرمین بن کر کیا دلاسکے گی عوام ایسے نا اہل اور موقع پرستوں سے جان چھڑا کر ایسی جماعتوں کا ساتھ دیں جن کے کارنامے روز روشن کی طرح عیاں ہوں میر اسداﷲ بلوچ نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور غریب اور مظلوم طبقات ہیں نیشنل پارٹی نے ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں پہنچ کر ان طبقات کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ان سے ووٹ کا بھی حق چھینا گیا جو نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر ایک سیاہ کلنک ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں کا احترام کرتے ہیں اور ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تبدیلی عوام کے ووٹوں سے آتی ہے اور اس حوالے سے ہم پر عزم ہیں کہ عوام کل کی طرح آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور بی این پی عوامی ان کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیگی ۔

متعلقہ عنوان :