کراچی، شہر میں عید تینوں دن آلائشیں اٹھانے کا کام تاخیر کا شکار ہوا اور گلی محلوں میں آلائشیں پڑی رہنے سے سخت تعفن پھیلا رہا

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) شہر میں عید تینوں دن آلائشیں اٹھانے کا کام تاخیر کا شکار ہوا اور گلی محلوں میں آلائشیں پڑی رہنے سے سخت تعفن پھیلا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر آلائشوں کی بھر مار ہے۔ عید کے تینوں روز قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مناسب بندوست نظر نہیں آرہا۔ قربانی کے بعد کراچی میں جا بجا آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

گلیاں اور شاہراہیں آلائشوں سے اٹ گئیں۔ حسب معمول ایسی صورتحال میں انتظامیہ غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

غلاظت اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔عید کے پہلے روز قربانی کے بعد شہر بھر میں آلائشوں کو اب تک ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا۔ پوش علاقوں میں انتظامیہ حرکت میں نظر آئی لیکن دیگر علاقوں میں آلائشوں کی بھرمار ہے۔کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ بعض انتظامی اہلکار آلائشیں اٹھانے کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔عید کے دوسرے روز بھی دن کے آغاز کے ساتھ ہی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث آلائشوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن انہیں ٹھکانے لگانے کا مناسب بندوبست تاحال نظر نہیں آرہا۔

متعلقہ عنوان :