ملت ابراہیمی میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

دنیابھرمیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ‘ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) معروف دینی اسکالرو ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملت ابراہیمی میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔دنیا بھرمیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ سنت ابراہیمی ؑمسلمانوں کو انسانیت کیلئے جینے کا درس دیتی ہے۔

تکفیری سوچ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے آئمہ و خطباء منبر و محراب سے اتحاد و اتفاق کا درس دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ا نہوں نے جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ امہ مسلمہ تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہی ہے۔امت مسلمہ اپنے محفوظ اورروشن مستقبل کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوجائے۔ادائیگی سنت ابراہیمی ؑکا مقصدصرف اور صرف رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہئے۔کیونکہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے۔جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد اورمدارس میں نماز عید الاضحی کے اجتماعات میں اسلام کی سربلندی اورملک وقوم کے ا ستحکام کے لئے خصوصی دعامانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :