سنی اتحاد کونسل نے عید الاضحی کو فوجی شہدا ء سے منسو ب کیا

ملک بھر میں عید کے اجتماعات میں کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں قرار دادیں منظور

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل نے عید الاضحی کو فوجی شہدا ء سے منسو ب کیااور ملک بھر میں عید کے اجتماعات میں کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ علماء اہلسنّت نے خطبات عید میں دہشتگردی ، انتہا پسندی اورکرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور نمازیوں سے ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کاحلف لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران نے فوجی شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور فوجی شہداء کے مزاروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ عیدکے دوسرے روز سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے جامعہ رضویہ میں عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دینے کا وقت آگیا ہے۔ پوری قوم کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف ہم آواز ہے۔ جعلی جمہوریت سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ طاقتور لوگوں کا احتساب نہ ہوا تو ملک میں خونی انقلاب آئے گا۔ قوم احتساب ، انصاف اور حساب چاہتی ہے۔ شریف خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونیوالا ہے۔

متعلقہ عنوان :