کراچی میں آلائشوں کی شکایات مل رہی ہیں ، منتخب بلدیاتی امیدوار آلائشوں کی صفائی کا کام سنبھالیں ،وزیر اعلی سندھ

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آلائشوں کی شکایتیں مل رہی ہیں۔ اب منتخب بلدیاتی نمائندے آلائشوں کی صفائی کا کام سنبھالیں۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی کے دوسرے روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش سے کراچی واپس آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں آلائشوں کی شکایتیں ملی ہیں لیکن اب منتخب بلدیاتی نمائندے آلائشوں کی صفائی کا کام سنبھالیں ۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں آلائشیں اٹھانے کا کام منتخب نمائندے سنبھالیں۔عیدالاضحی کے بعد شہر میں بکھری آلائشوں کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں آلائشوں کے ڈھیر کی شکایات مل رہی ہیں نومنتخب بلدیاتی نمائندے اب اس کام کو سنبھال لیں اور جہاں میری ضرورت ہوگی میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہوں گا۔