ڈی سی او محمد عثمان کا انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے دورہ

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عید کے تیسرے دن انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے ٹا ؤن شپ اور اس سے ملحقہ علا قوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے اور جہاں کہیں سے ڈینگی لاروا ملتا ہے وہاں پر سپرے کر کے اُسے فور ی طور پر تلف کر دیا جا تاہے۔ڈی سی او لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے ٹا ؤن شپ اور اس سے ملحقہ علا قوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :