حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری، پولیس اہلکار نذر محمد

پہلے خودکش بمبار کے دھماکے سے میری آنکھ، بازو، پیٹ اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:28

حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری، پولیس اہلکار نذر ..

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) شکار پورمیں عید کے اجتماع کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر پولیس کانسٹیبل نذر محمد نے کہا ہے کہ حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے بہادر پولیس کانسٹبل نذر محمد نے کہا کہ ہم ڈیوٹی پر موجود تھے کہ شہریوں نے شور مچا دیا کہ بم والا آرہا ہے جس پر میں اس کا پیچھے کرتے ہوئے گولی ماردی۔

کانسٹبل نذرمحمد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کانسٹبل نذر محمد نے کہا کہ میں نے حملہ آور کو دور سے ہی دیکھ لیا تھا، اس وقت عید گاہ میں چار سے پانچ ہزارافراد موجود تھے اور بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ تھا۔ اس لیے میں نے دوسرے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر حملہ آور کو پکڑنا چاہا تو اس نے دوڑ لگا دی جس پر میں نے اس کو گولی ماردی جس سے وہ گر پڑا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

نذر محمد نے مزید کہا کہ دوسرے حملہ آور کو پیچھے سے ہی پکڑلیا۔ اس کی جیکٹ دیکھی گئی تواس میں بم فٹ تھا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس کو ناکارہ بنایا تا ہم پہلے خودکش بمبار کے دھماکے سے میری آنکھ، بازو، پیٹ اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔واضح رہے کہ عید کے روز دو دہشتگردوں نے شکار پور میں امام بارگاہ کے قریب عید گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کو نذر محمدنے اپنے ساتھیوں سمیت ناکام بنا دیا تھا۔شکار پور میں عیدالاضحی پر دہشت گردی کا بھیانک منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش میں ہیرو پولیس اہلکار نذر محمد کی نہ صرف ایک آنکھ ضائع ہوگئی بلکہ وہ اپنی ایک ٹانگ سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :