Live Updates

اسمبلی گیٹ پر پاکستان کی خالق جماعت کا جھنڈا لہرانا جرم نہیں ،ہمارے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی گئی تواگلا جھنڈا وزیرا علیٰ ہا وس پر لہرائیں گے ، ارباب خضر حیات

قائد کے ایک اشارے پر عمران خان کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بند کر دینگے ، قائد تحریک انصاف اقتدار کی ہوس میں ہواس باختہ ہو چکے ہیں، رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:27

اسمبلی گیٹ پر پاکستان کی خالق جماعت کا جھنڈا لہرانا جرم نہیں ،ہمارے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ارباب خضر حیات نے وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی گیٹ پر پاکستان کی خالق جماعت کا جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں اور نہ ہی کوئی ہندوستان کا جھنڈا تھا اور اگر ہمارے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی کی گئی تو”اگلا جھنڈا وزیرا علیٰ ہا وس پر لہرائیں گے “جبکہ ہمارے خلاف قانونی کاروائی صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ ہم وزیراعظم نوازشریف کے ایک اشارے پر عمران خان کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بند کر دینگے جبکہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہواس باختہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس کی انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں نے نہ ہی اسمبلی پر دھاوا بولا تھا اور نہ ہی ہم اداروں کے تقدس کی پامالی کرینگے جبکہ لیگی کارکن گرفتاریوں اورجیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کی گئی تو سب سے پہلے گرفتاری میں دونگاکیونکہ نہ کردہ جرم میں پارٹی کارکنوں کو تنہا نہیں چھو ڑینگے۔یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے گیٹ پر پارٹی قیادت کے جھنڈے لگائے تھے جس کے بعد پولیس نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر اس اقدام پر مقدمہ درج کرنے کے اس حوالے سے رائے لینے کیلئے معاملے کو لیگل برانچ بھیجا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات