عید کے روز شکارپور کو خون میں نہلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خود کش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا
پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے بلاک کردی دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا
جمعرات 15 ستمبر 2016 18:24
شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) عید کے روز شکارپور کو خون میں نہلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سندھ کے ضلع شکارپور کے نواحی قصبے خان پور میں نماز عید کے دوران سیکیورٹی پر تعینات پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خود کش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شکار پور کے نواحی قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں نماز عید کی تیاری کی جارہی تھی۔ اسی دوران دو مشکوک افراد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے دونوں کو رکنے کی ہدایت کی جس پر ایک شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.