عید الاضحی کے موقع پر ریسکیو 1122نے 79840ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا، ڈی جی ریسکیوپنجاب کی ریسکیورز کو شاباش

جمعرات 15 ستمبر 2016 18:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) کی ایمرجنسی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسسزنے پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الاضحی کی چھٹیوں میں 79840ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا،واضح رہے عید کے موقع پرپنجاب بھرمیں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں جنہوں نے عید کے تینوں دنوں میں ایمرجنسی خدمات سرانجام دیں ۔

ان ایمرجنسیز کے اعداد و شمارکاجائزہ لیاجائے تو ریسکیورز نے کل 2889ٹریفک حادثات؛2493میڈیکل ایمرجنسیز، 75آتشزدگی کے واقعات183کرائم سے متعلقہ واقعات جبکہ 699دیگراقسام کی ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا۔اس عید پرآپریشنل ایمرجنسی سٹاف کے 7000سے زائد ریسکیورز بشمول ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز؛ فائرریسکیورز، کمپیوٹرزٹیلی فون وائرلیس آپریٹرز نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرزاور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی زیرِ نگرانی اپنے اپنے اضلاع میں عید کی چھٹیوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ، پراونشل مانیٹرنگ سیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ایمرجنسی ریسکیو پلان کوعید سے قبل ہی تمام اضلاع میں نافذ کردیاگیاتھاجس کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال مینجمینٹ سے میٹنگ کریں تاکہ ناگہانی حادثات سے بہتر طور پر نمٹاجاسکے اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

پراونشل مانیٹرنگ سیل ریسکیو1122 چوبیس گھنٹے تمام اضلاع سے رابطے میں رہا اور ایمرجنسی ریسکیو پلان کے مطابق معیاری ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔آپریشنل ایمرجنسی سٹاف عید کے دوران 100 فیصد حاضر رہااور ضلعی کنٹرول رومز نے تمام ضروری ایمرجنسی انتظامات کو یقینی بنایا۔ مزید برآں عید الاضحی کے اجتماعات پر مو ثر طبی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے موبائل پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیں جہاں جدید ایمبو لینس گاڑیاں اور تر بیت یافتہ سٹاف اپنی ایمر جنسی میڈیکل کٹِ کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہااورضرورت پڑنے پر بر وقت فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،لاہورمیں ریسکیور 1122کا سٹاف ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اور باقی ریسکیو اسٹیشنوں پر جدید آلات سے لیس29ایمبولینسز ، 14 فائر وہیکلز،04ریسکیو وہیکلز،01واٹر ریسکیو وہیکل اورڈزاسٹر ریسکیو ٹیم نے فرائض سر انجام دیے ۔

متعلقہ عنوان :